Baaghi TV

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع

rajab


لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد مقدمے کی تفتیش مکمل کریں اور آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کریں تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
‎واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمان نے عدالت میں مکمل حاضری دی۔

More posts