Baaghi TV

بلوچستان کے حیات اللہ کو تنبیہ جاری کردی گئی

بلوچستان کے حیات اللہ کو تنبیہ جاری کردی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیکنڈ الیون اسکواڈ میں شامل آف اسپنر حیات اللہ کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ جاری کردی گئی ہے۔

انہیں ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچ میں زیادہ اپیلیں کرنے پر تنبیہ جاری کی گئی ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کے روز سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں اس وقت میں پیش آیا، جب حیات اللہ نے سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 34ویں اوور میں خود باؤلنگ کرتے ہوئے زیادہ اپیلیں کیں۔ آن فیلڈ امپائرز خالدمحمود سینئر اور اسلم بڑیج نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آف اسپنر پر چارج عائدکردیا۔ اسپنر کی جانب سے کوڈآف کنڈکٹ کی یہ خلاف ورزی لیول ون کے زمرے میں آتی ہے۔

حیات اللہ نے خود پرعائد چارج کو قبول کرلیا، بعدازاں جس پر میچ ریفری خالد محمود نے تنبیہ جاری کردی۔

More posts