Baaghi TV

کرناٹک میں ملک کی چار ریاستوں کے رہائشی داخل نہیں ہو سکیں گے

بھارتی ریاست کرناٹک کی انتظامیہ نے اپنے ہی ملک کی چار ریاستوں کے تمام رہائشیوں پر ریاست میں داخل ہونے پر پابندی لگادی ہے. مہاراشٹر. تامل ناڈو، گجرات اور کیرالہ کے رہائشی 31مئی تک کسی بھی راستے سے کرناٹک میں داخل نہیں ہو سکیں گے. مذکورہ چاروں ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھارت میں دیگر تمام ریاستوں سے زیادہ ہے جب کہ کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد نسبتآ کم ہے. کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ےیدییورپا کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں کورونا کو ختم کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا. تاہم انہوں نے صوبہ میں کورونا کی شدت زیادہ نہ ہونے کے باعث ریاست میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے. سرکاری بسیں معمول کے مطابق چلیں گی تاہم ہر بس میں 30 سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی. آن لائن ٹیکسی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے. پارکوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سینما گھر، جم اور سوئمنگ پولز کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی

More posts