Baaghi TV

بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں کالج کی عمارت پر گر کر تباہ

بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ پیر کی دوپہر ڈھاکا کے علاقے اتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 6 منٹ پر پیش آیا، جب تربیتی طیارے نے پرواز بھری۔ حادثہ فوراً واقع ہونے کے بعد ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی زد میں آنے والی کالج کی عمارت میں بھی شدید آگ لگ گئی جس سے عمارت کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔بنگلادیشی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایف 7 بی جی آئی تربیتی طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، تاہم فوج کی جانب سے حادثے میں ہلاکتوں یا پائلٹ کی حالت کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

جائے حادثہ پر موجود ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ایک فرد فضائی حادثے کا شکار ہوا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔واقعے کی مزید تفصیلات اور تحقیقات جاری ہیں، اور حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں منتشر افواہوں پر یقین نہ کریں۔

More posts