بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ بھارت میں جا کر ورلڈ کپ کے میچز نہیں کھیلے گا۔ بی سی بی کے مطابق یہ مؤقف ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی سی سی کے سامنے دہرایا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میں میچز کھیلنے کے حوالے سے سنگین سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جس کے باعث ٹیم کے لیے وہاں جانا ممکن نہیں۔ بورڈ نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
بی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں تاکہ سیکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کو کہا گیا ہے۔ تاہم بی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
بنگلہ دیش کا بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا مؤقف برقرار، آئی سی سی کو آگاہ
