اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ ایڈیشنل سپرینڈنٹ جیل جماعت علی شاہ نے عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولت فراہم کی جارہی ہیں،
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں موجود تھے۔ دور روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرینڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا۔ عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انکے ذاتی معالجین کی اڈیالہ جیل میں رسائی کی درخواست دائر کی کررکھی ہے
اڈیالہ جیل کے دو افسران نے آج عدالت پیش ہوکر رپورٹ پیش کردی۔ درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل چیک اپ سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بانی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
