Baaghi TV

برطانیہ نے پاکستان میں لگی تین قسم کی ویکسین ماننے کا اعلان کردیا

برطانیہ نے پاکستان میں لگی تین قسم کی ویکسین ماننے کا اعلان کردیا

برطانیہ نے دنیا کے 47 ممالک کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کیا، برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کا کہنا تھا کہ جن 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا ہے وہاں سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو اب ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا اعلان کردہ 47 ممالک پیر سے برطانیہ کی جاری کردہ ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اب برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں صرف 7 ممالک شامل رہ گئے ہیں ،برطانیہ نے گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو پاکستان کو اپنی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا تھا۔

گرانٹ شاپس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسینیٹڈ سرٹیفکیٹس قابل قبول ہوں گے ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا لیکن تمام مسافروں کے لیے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا ، ایسٹرا زینیکا، فائزر، ماڈرنا اور جانسن ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ ہو گا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ اکتوبر سے برطانیہ میں منظور شدہ چار ویکسینز  (AstraZeneca/Pfizer/Moderna/ Janssen)  میں سے کسی ایک کی پاکستان میں مکمل طور پر ویکسین لگائے جانے پر آئی سولیشن ہونے یا پری ڈیپارچر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی اسی ضمن میں برطانوی شہریوں کی واپسی کے قوانین بھی بدل گئے ہیں جن کے تحت مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ برطانوی شہریوں کو وطن واپس آنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے ویکسین نہ لینے والے برطانوی شہریوں کو سفر سے واپس آنے پر اب بھی آئی سولیشن میں رہنے کی ضرورت ہوگی خواہ وہ ملک ریڈ لسٹ میں شامل نہ بھی ہو

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لئے برطانوی حکومت کو ایک اور مراسلہ ارسال

 پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہ

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید 

برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ،پی آئی نے کتنے مسافروں کو پاکستان پہنچا دیا

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

More posts