صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت کے تہوار کو ذمہ داری کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کر دیے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹرسائیکلوں پر مفت نصب کیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہیں۔ ڈور کے پنے، ہر پتنگ اور گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں، جبکہ پتنگیں فروخت کرنے والے اور خریدنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جائے گا۔
بسنت کے تین دن شہریوں کو الیکٹرک بسیں، رکشے اور ٹیکسیوں کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 25 سال بعد عوام کو بسنت جیسے ثقافتی تہوار کو محفوظ انداز میں منانے کا موقع فراہم کیا ہے اور پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔
پنجاب میں بسنت: شہریوں سے ذمہ داری کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل
