Baaghi TV

بیٹیاں تو پھول ہوتی ہیں

child

از قلم:آمنہ وحید

بیٹیاں تو پھول ہوتی ہیں
تم پھولوں کو بھی مسلتے ہو
یہ تو پاپا کی پریاں ہوتی ہیں
تم پریوں کو بھی نہیں بخشتے ہو
اپنی ماؤں کی معصوم شہزادیاں ہیں یہ
پھر بھی ان کو آگ میں جھلستے ہو
بھائیوں کے سروں کا تاج ہوتی ہیں یہ تو
تم اس تاج کو پاؤں کے نیچے روندھتے ہو
ان کے دم سے ہی تو قائم ہیں یہ بہاریں ساری
تم اتنے پاگل ہو ان کے خوابوں کو کچلتے ہو

More posts