Baaghi TV

بھارت کی پھر آبی دہشت گردی

قصور
مون سون بارشوں کے باعث بھارت کی آبی جارحیت بھی بڑھنا شروع ہو گئی جس سے دریائے ستلج میں سیلاب کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج گنڈہ سنگھ بارڈد قصور میں قبل از وقت پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جس سے سیلاب آنے کا خدشہ ہے
چندا سنگھ کے قریب دریائے ستلج کا کٹاؤ خطرناک صورتحال اختیار کرگیا اور ایسا انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑے جانے پر ہو رہا ہے مسلسل اضافے سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے لوگوں کی ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آ جائینگی اور اربوں روپیہ کا نقصان ہو گا
تاہم علاقہ مکینوں کی طرف سے ابھی تک کوئی نقل مکانی دیکھنے میں نہیں آئی

More posts