Baaghi TV

بھارتی قابض فوج کا اڑی سیکٹر میں ناکام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب

indian army

بھارتی قابض فوج کا اڑی سیکٹر میں ناکام فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے

مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں کشمیر کی وادی میں فوجی جبر جاری ہے،فالس فلیگ “اخال” کے بعد اڑی میں بھارتی فوج کا نیا ڈراما بے نقاب ہو گیا،مودی سرکار فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے لگی،بھارت اپنے اندرونی خلفشار اور فوجی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگانے میں مصروف ہے،این ڈی ٹی وی کے مطابق وادی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے آپریشن کیا ،اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کا آپریشن تاحال جاری ہے ، بھارتی قابض فوج نے وادی کشمیر میں جبر بڑھانے کیلئے گھر گھر تلاشی شروع کر دی

سرچ آپریشن دہشت گردی کیخلاف نہیں بلکہ کشمیریوں کی آواز دبانے کا بہانہ ہے، بھارتی فوج کا کشمیریوں پر اجتماعی ظلم نفرت اور مزاحمت کو مزید تقویت دے رہاہے

More posts