Baaghi TV

مودی کی ناقص پالیسیاں ، منی پور میں کشیدگی برقرار، بھارتی فوجی سمیت 20 افراد یرغمال

انتہاپسند ہندوتوانظریہ کےزیرتسلط بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں

منی پور میں بھارتی فوجی سمیت 20 افراد کے یرغمالی کے واقعہ نے بھارتی حکومت کی داخلی کشیدگی پر سوالات اٹھا دیے بھارتی جریدہ دی پرنٹ کے مطابق؛منی پور میں بڑھتی کشیدگی کے دوران کُکی گروپ نے بھارتی فوجی سمیت 20 افراد کو یرغمال بنا لیا،منی پور پولیس نے واقعے کو دو گروہوں کُکی اور ناگا کے درمیان تصادم کا نتیجہ قرار دیا،اس سے قبل ناگا سے وابستہ مسلح افراد نے کُکی کسانوں پر حملہ کر کے دو افراد کو اغوا کر لیا تھا،

ماہرین کے مطابق؛منی پور کی عوام مودی کی ظالمانہ پالیسیوں سے دل برداشتہ ہو کر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے،منی پور میں جاری آگ و خون کا کھیل جلد بھارت سے علیحدگی کی صورت میں سامنے آئے گا ، منی پور میں بدامنی مودی کی ہٹ دھرمی اور علیحدگی پسند تحریکوں کے ساتھ غیر مؤثر مذاکرات کی ناکامی کا ثبوت ہے

More posts