Baaghi TV

بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان

بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت سندھ نے راولپنڈی جلسے سے صوبے میں کوروناپھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیا

وزارت صحت سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو خدشہ سے آگاہ کردیا،اور کہا کہ راولپنڈی میں کوروناکا پھیلاؤ 17 اورسندھ میں 2 فیصد ہے، راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کوروناکی لپیٹ میں آسکتا ہے،بہتر ہوگا کہ راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے چار اپریل کو راولپنڈی میں میں بھٹو کی برسی پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور اسکی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں، جلسے میں کراچی سمیت سندھ سے بھی قافلوں نے شرکت کرنی تھی جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے بھی پی پی جیالوں نے شرکت کرنی تھی،جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں تا ہم اب وزرات صحت کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز سامنے آنے پر جلسہ منسوخ کیا جا سکتا ہے ، جلسہ منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ بلاول زرداری کرین گے

More posts