بلاول بھٹو نے طیارے حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کردی
باغی ٹی وی ٌپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔
IK used to say if there’s train crash railway minister should be sacked. If there’s a plane crash aviation minister should be sacked. Now he blames pilot &airtraffic control for PIA crash. Victim blaming & scapegoatism must end. We demand an independent inquiry. Minister must go.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 24, 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے کو مورد الزام ٹھہرا کر قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی آزادنہ تحقیقات چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ غلام سرور نے کہا حادثے کی ذمے داری کریو کیبن اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بھی بنتی ہے، ذمہ دار احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا طیارے کے پائلٹس طبی طور پر جہاز اڑانے کیلئے فٹ تھے، پائلٹس نے دوران پرواز کسی قسم کی تکنیکی خرابی کی نشاندہی نہیں کی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ پرواز کیلئے 100 فیصد فٹ تھا، جہاز لینڈنگ کے وقت 7220 فٹ کی بلندی پر تھا، کنٹرولر نے 3 بار پائلٹ کی توجہ اونچائی کی جانب دلوائی، یہ ریکارڈ پر ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر کھولے گئے۔
غلام سرور کا کہنا تھا 10 ناٹیکل مائل پر جہاز کے لینڈنگ گیئر کھولے گئے، 5 ناٹیکل مائل پر لینڈنگ گیئر دوبارہ بند کیے گئے، جہاز رن وے پر رگڑے کھاتا رہا، انجن کافی حد تک متاثر ہوا، پائلٹ نے جہاز کو دوبارہ اڑایا، کوئی ہدایت نہیں لی، پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو نظرانداز کیا، عبوری تحقیقات رپورٹ میں کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے آئی، اے ٹی سی نے جہاز کے رگڑ کھانے کے بعد بھی ہدایات نہیں دیں
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
