پنجاب کے علاقے شرقپور شریف میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکا فیکٹری میں آتشبازی تیار کرتے وقت ہوا، جس کے باعث عمارت کی چھت گر گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت متعدد افراد فیکٹری میں موجود تھے، اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
شرقپور شریف میں آتشبازی فیکٹری میں دھماکا، ایک ہلاک اور چار زخمی
