Baaghi TV

‎کابل کے شہرِ نو میں دھماکہ: چینی شہری سمیت 7 افراد جاں بحق

blast

‎افغان دارالحکومت کابل کے نسبتاً محفوظ علاقے شہرِ نو میں ایک زوردار دھماکے نے 7 افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
‎پولیس ترجمان کے مطابق، جاں بحق افراد میں ایک چینی مسلم شہری اور 6 افغان شہری شامل ہیں۔ دھماکا ایک چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے قریب رونما ہوا، جسے چینی مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مشترکہ طور پر چلا رہے تھے۔
‎ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ شہرِ نو غیر ملکیوں کی رہائش گاہ ہونے کی وجہ سے مشہور ہے اور کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

More posts