Baaghi TV

براڈ پیک حادثہ: لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔

بیس کیمپ ذرائع نے سہیل سخی کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے لیے جانے والے پورٹرز کو ملی، جسے بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل سخی کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کی جائے گی۔ کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا۔واضح رہے کہ تقریباً 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے، جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں پہلے ہی مل چکی ہیں۔

More posts