Baaghi TV

سنی دیول کی فلم بارڈر 2 پر خلیجی ممالک میں پابندی، ریلیز منسوخ

عائد کر دی گئی ہے۔ فلم جمعہ 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی تھی، تاہم اب یہ خلیجی ریاستوں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔
‎بارڈر 2 نئے سال کی بھارت کی پہلی بڑی فلمی ریلیز سمجھی جا رہی تھی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں ہدایتکار ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کو بھی خلیجی ممالک میں ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ نئی رپورٹس کے مطابق بارڈر 2 کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
‎بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم کی نمائش پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ پابندی کی وجوہات سے متعلق حکام یا فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
‎واضح رہے کہ ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کو خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرون ملک باکس آفس پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کو تقریباً 90 کروڑ بھارتی روپے، یعنی 10 ملین ڈالر کے قریب نقصان ہوا تھا۔
‎فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک بھارتی فلموں کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی منڈی سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے مجموعی آمدن کا نمایاں حصہ حاصل ہوتا ہے۔ ایسے میں بارڈر 2 کی ریلیز پر پابندی فلم کی مجموعی کمائی اور عالمی باکس آفس کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔

More posts