Baaghi TV


بی پی ایل میچ کھلاڑیوں کی بائیکاٹ کی وجہ سے ملتوی

بنگلادیش پریمیئر لیگ (BPL) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کر دیا، جس کی وجہ سے میرپور، ڈھاکہ میں چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہیں ہو سکا۔ دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میچ کے وینیو پر حاضر نہیں ہوئیں۔
‎رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے حالیہ بیان پر کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کھیلوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
‎اس واقعے کے بعد لیگ کے میچز اور کرکٹ سرگرمیاں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، اور کھلاڑیوں کی جانب سے دباؤ کے تحت بورڈ انتظامیہ سے فوری جواب کی توقع کی جا رہی ہے۔

More posts