Baaghi TV

جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں سزائیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ میں سزائیں سنادیں، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے،

اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے فیصل آباد میں درج مقدمہ نمبر 42/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے، گواہوں کے بیانات پر نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی،

عدالت نے زیرسماعت دیگر مقدمات کی سماعت آج 3 دسمبر تک کیلئے ملتوی کی ہے، بعدازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو بھی جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کو پیش کیا گیا جہاں مقدمہ نمبر 88/19 اور 23/19 کی سماعت ہوئی، عدالت میں زیر سماعت دونوں مقدمات میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں،

واضح رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل اکتالیس مقدمات درج ہیں جن میں سے پچیس کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں

More posts