Baaghi TV

صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

صوابی کے علاقے گندف میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،طیارہ حادثے کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں ،طیارہ پہاڑی علاقے میں کھیتوں میں‌گرکر تباہ ہوا، اس موقع پر مقامی افراد بھی جائے وقوعہ پر پہنچے،

More posts