برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا پہلا دورۂ چین ہے۔ کیئر اسٹارمر کی چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعرات کو ملاقات متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی چین پہنچی ہیں۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران چین کے ساتھ معاشی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ انسانی حقوق اور سائبر سکیورٹی سے متعلق امور بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
