Baaghi TV


بلغاریہ ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوش آمدید کہنے والا یورپی ملک


اگر آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں اور کسی اور ملک میں منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں، تو بلغاریہ آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔
‎بلغاریہ نے حال ہی میں یورو کرنسی اپنائی اور Schengen زون کا حصہ بنا، جو 29 ایسے ممالک پر مشتمل ہے جن کی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھلی ہیں۔ اس یورپی ملک نے غیر یورپی شہریوں کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرایا ہے۔
‎ورک فرام ہوم اب بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جا رہا ہے، جس میں دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہتی، اور لوگ اپنے کام کے ساتھ دنیا کو دیکھنے کا موقع حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے افراد کو ڈیجیٹل نوماڈ کہا جاتا ہے۔
‎بلغاریہ کا نیا ڈیجیٹل نوماڈ پروگرام ان افراد کے لیے ہے جو کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہوں یا فری لانسر کے طور پر سرگرم ہوں۔ اس پروگرام کے لیے درخواست دینے والے افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 31 ہزار یورو ہونی چاہیے۔
‎اپلائی کرنے والے افراد کو اپنے ملک میں بلغاریہ کے سفارتخانے سے ڈی لونگ اسٹے ویزا کے لیے رابطہ کرنا ہوگا۔ ویزا کے تحت غیرملکی بلغاریہ میں جا کر رہائش کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ بلغاریہ پہنچنے کے 14 دن کے اندر رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔
‎پرمٹ کے لیے درخواست گزار کو بلغاریہ میں قیام کا ثبوت، جرائم سے پاک ریکارڈ، دستاویزات کا بلغارین ترجمہ، سالانہ آمدنی اور ہیلتھ انشورنس کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
‎ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کی مدت ایک سال ہوگی، جس میں مزید ایک سال کے اضافے کا امکان موجود ہے۔

More posts