Baaghi TV

ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ،امریکہ میں گرین کارڈ ہولڈرز پر کاروباری قرضوں کی پابندی

واشنگٹن: امریکی سیاست میں ایک نئی بحث اس وقت جنم لے چکی ہےٹرمپ کی انتظامیہ نے گرین کارڈ ہولڈرز کو اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے قرضوں سے محروم کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں قاسم رشید کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت وہ تمام چھوٹے کاروبار بھی SBA قرضوں کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں جن میں جزوی ملکیت بھی کسی گرین کارڈ ہولڈر کے پاس ہو۔ ان کے مطابق یہ اقدام امریکی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکہ کی بڑی کمپنیوں میں سے تقریباً نصف، جن میں فارچیون500 کی کمپنیاں شامل ہیں، مہاجرین یا ان کی اولاد نے قائم کیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایسے فیصلے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور معاشی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس پالیسی کا نفاذ وسیع پیمانے پر کیا گیا تو اس سے نہ صرف تارکین وطن کے کاروبار متاثر ہوں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی کم ہو سکتے ہیں۔

More posts