کینیڈا نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ کینیڈا امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں شریک ہے اور نہ ہی اس میں حصہ لے گا۔
اپنے بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا کی پالیسی واضح ہے اور اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے جبکہ جنگ میں براہ راست شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔
کینیڈا کا ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان
