Baaghi TV

کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے ملک میں فوری اور قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعظم مارک کارنی کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیے جانے کے بعد کینیڈین عوام اب 28 اپریل کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک کارنی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت مضبوط مثبت مینڈیٹ چاہتی ہے. کینڈین جریدے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات کا نفاذ ہماری زندگیوں کے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے کارنی کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت اقدامات سے نمٹنے اور ایک ایسی معیشت بنانے کے لیے ایک واضح اور مثبت مینڈیٹ کی ضرورت ہے جس سے سب کو فائدہ ہو.

کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پولییور کا نقطہ نظر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقطہ نظر سے غیر معمولی طور پر مماثلت رکھتا ہے دریں اثنا کارنی کے اعلان سے پہلے پولییور نے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ٹیکسوں میں کٹوتی، قدرتی وسائل کو استعمال کرنے اور کینیڈا میں ملازمتوں کے مواقعے واپس لانے پر زور دیا ہے. انہوں نے کہا کہ ان کی نسل خوش قسمت تھی جبکہ آج کے نوجوانوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے کرایہ اور دیگر اخراجات برداشت کرنے کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے کینیڈا کے وزیراعظم کے قبل از وقت انتخابات کے اعلان سے ملک میں ایک انتخابی مہم کا آغاز ہوا ہے جس میں کارنی کو ان کے اہم حریف کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولییور کے خلاف کھڑا کر دیا ہے.

ایم کیو ایم انصاف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق

سابق کپتانوں کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، 15 مظاہرین گرفتار

پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن

More posts