رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز "مایوری ناری بنکاک” کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور عملہ جہاز چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ جہاز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے روانہ ہوا تھا اور آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد جہاز کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بیشتر عملے کو ریسکیو کر لیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز پر حملے کے بعد عملے نے لائف بوٹس کے ذریعے جہاز چھوڑ دیا جبکہ کچھ افراد کو سمندر سے بچا لیا گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کے علاقے میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئی جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
آبنائے ہرمز میں کارگو جہاز پر حملہ، عملہ جہاز چھوڑنے پر مجبور
