Baaghi TV

اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد متعدد گاڑیاں جل گئیں، 11 افراد زخمی

مرکزی اسرائیل میں ایران کی جانب سے کیے گئے نئے میزائل حملے کے بعد گرنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے مختلف علاقوں میں میزائل کے ملبے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں مرکزی اسرائیل کے ان مقامات کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جہاں حملوں کے اثرات کی اطلاعات ملی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق تل ابیب کے ساحلی علاقے (بیچ پرومینیڈ) پر ایمرجنسی ٹیموں کو متاثرہ مقام پر کام کرتے دیکھا گیا، جہاں تباہی کے واضح آثار موجود تھے۔آئی ڈی ایف کے ایک ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ نقصان کلسٹر بم کے استعمال کے باعث ہوا، جبکہ ایران نے اس سے قبل اسرائیل کی جانب ایک نئی میزائل لہر فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

More posts