Baaghi TV


بھارتی گلوکار بادشاہ کے خلاف نئی میوزک ویڈیو پر مقدمہ درج

showbiz


بھارت کے معروف گلوکار بادشاہ کے خلاف ان کی نئی میوزک ویڈیو پر اعتراضات کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے درج کرایا گیا ہے جنہوں نے گلوکار کے حالیہ ریلیز ہونے والے گانے تاتیری کے الفاظ اور فلم بندی پر اعتراض اٹھایا ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق شہریوں کا مؤقف ہے کہ گانے کے بعض مناظر اور بول قابل اعتراض ہیں جس کے باعث انہوں نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
‎پولیس کے مطابق گلوکار کے خلاف سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں بے حیائی سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

More posts