Baaghi TV


جیکب آباد میں ٹک ٹاکر خاتون کا مبینہ گینگ ریپ

سندھ کے شمالی ضلع جیکب آباد میں ایک ٹک ٹاکر خاتون کے مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تین دیگر مفرور ہیں۔
‎مقدمے میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 15 فروری کی دوپہر تقریباً تین بجے ان کے شوہر کو ایک ملزم نے کال کی اور کہا کہ ان کی بیوی ٹک ٹاک بناتی ہے، اس لیے وہ خاتون کو بھیج دے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ملزم کے گھر گئی، جہاں انہیں اندر لے جا کر شوہر کو باہر روک دیا گیا۔
‎خاتون نے بتایا کہ چار مرد موجود تھے، جنہوں نے پستول دکھا کر انہیں بے لباس کیا اور ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ بعد ازاں ملزمان نے باری باری ان کا ریپ کیا اور تقریباً تین گھنٹے بعد چھوڑ دیا۔ متاثرہ کے شوہر کے مطابق ان کی بیوی کو ٹک ٹاک بنانے کی سزا دی گئی اور دھمکی دی گئی کہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کر دی جائیں گی۔
ایس ایس پی محمد کلیم ملک نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے، اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔

More posts