Baaghi TV

چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لیے عنبرین جان کے نام کی متفقہ منظوری

Pemra

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے سینئر بیوروکریٹ عنبرین جان کے نام کی باضابطہ سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مشاورت کے بعد عنبرین جان کو متفقہ طور پر چیئرمین پیمرا نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عنبرین جان اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات کے اہم عہدے پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور انہیں میڈیا پالیسی، سرکاری اطلاعات اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ کمیٹی کے اراکین نے ان کی پیشہ ورانہ اہلیت، انتظامی صلاحیتوں اور میڈیا قوانین سے واقفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نام کی منظوری دی۔چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محمد شہباز بابر اور سینیٹر سرمد علی شریک ہوئے۔ تاہم رکن قومی اسمبلی رضا علی گیلانی اور سینیٹر علی ظفر اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین نے تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق چار رکنی کمیٹی نے نئے چیئرمین پیمرا کے لیے مجموعی طور پر پانچ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی۔ زیرِ غور آنے والے امیدواروں میں عنبرین جان، متین حیدر، بریگیڈیئر (ر) انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان اور سردار عرفان اشرف شامل تھے۔ تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے عنبرین جان کے نام پر اتفاق رائے قائم کیا۔

More posts