چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو اسلام آباد میں حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ حادثہ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور پر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں گاڑی ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ٹریفک اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ حکام کے مطابق تمام افراد محفوظ رہے اور واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو اسلام آباد میں حادثہ
