Baaghi TV

چین نے امریکا کو کھاد کی فراہمی روک دی

چین کی جانب سے امریکا کو کھاد (فرٹیلائزر) کی ترسیل روکنے کی خبروں کے بعد امریکی زرعی شعبے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کینیڈین صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو کھاد کی ترسیل روک دی ہے، ذرائع کے مطابق نائٹروجن اور پوٹاشیم پر مشتمل کھاد کی سپلائی معطل ہونے سے پہلے ہی قلت کا شکار امریکی مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔ چین نے اپنی داخلی ضروریات اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کھاد کی برآمدات محدود یا روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا براہ راست اثر امریکا کے کسانوں پر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں فصلوں کی پیداوار کا بڑا انحصار درآمدی کھاد پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی فراہمی میں رکاوٹ سے نہ صرف فصلوں کی لاگت بڑھے گی بلکہ زرعی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی کسان پہلے ہی مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی چین کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

More posts