Baaghi TV

چین کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے PL-17 میزائل کی پہلی جھلک


چین کے جدید اور پراسرار ہتھیاروں میں شمار ہونے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ائیر ٹو ائیڑ میزائل PL-17 کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ میزائل دنیا کے سب سے زیادہ رینج رکھنے والے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں میں سے ہو سکتا ہے اور مغربی بحرالکاہل میں امریکی فضائی برتری کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ تصویر حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، تاہم اس کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تصویر میں میزائل یا اس کا ماڈل ایک اسٹینڈ پر رکھا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے سامنے ایک شخص کھڑا ہے جس کا چہرہ ڈیجیٹل طور پر چھپایا گیا ہے۔ بیشتر دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ صرف ماڈل ہے، مگر اس کا سائز اصل میزائل کے برابر ہے۔
‎چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے لیے تیار کی جانے والی PL سیریز میں کم فاصلے کے لیے PL-10، درمیانے فاصلے کے لیے PL-11 اور PL-12 جبکہ طویل فاصلے پر نشانہ لگانے کے لیے PL-15 اور اب PL-17 میزائل شامل ہیں۔

More posts