بھارت میں سویگی انسٹا مارٹ نے اپنی سال کے اختتام کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں لوگوں نے 2025 میں اپنی آن لائن ایپ کے ذریعے کس طرح خریداری کی۔
اس فہرست میں کچھ حیران کن خریداری کے رجحانات بھی شامل ہیں، جن میں چنئی کے ایک صارف کا معاملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا، جس نے پورے سال میں صرف کنڈومز پر 1,06,398 روپے خرچ کیے۔ اس صارف نے کنڈومز کے لیے مجموعی طور پر 228 الگ الگ آرڈرز دیے، یعنی اوسطاً تقریباً 19 آرڈرز ماہانہ۔رپورٹ میں کہا گیا “چنئی کے ایک ہی اکاؤنٹ سے کنڈومز کے 228 الگ الگ آرڈرز دیے گئے، جن کی کل مالیت 1,06,398 روپے تھی،رپورٹ کے مطابق کنڈومز ایک مقبول پراڈکٹ رہے، جہاں ہر 127 آرڈرز میں سے ایک میں کنڈومز کا پیک شامل تھا۔ ستمبر کے مہینے میں کنڈومز کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو اس پراڈکٹ کے لیے سب سے زیادہ فروخت والا مہینہ ثابت ہوا۔
دوسری جانب، ممبئی کے ایک اکاؤنٹ نے ریڈ بُل شوگر فری پر 16.3 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اسی دوران، چنئی کے ایک صارف نے صرف پالتو جانوروں کی اشیاء پر 2.41 لاکھ روپے خرچ کیے۔بنگلور کے ایک صارف نے ڈیلیوری پارٹنرز کو 68,600 روپے بطور ٹپ ادا کیے، جو شہر کی فیاضی کو ظاہر کرتا ہے۔ چنئی اس فہرست میں 59,505 روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں کہا گی بنگلور شاید بھارت کا ٹیک کیپیٹل ہو، لیکن یہ ٹپنگ کیپیٹل بھی ہے۔
نوئیڈا میں کسی نے ایک ہی بار میں بلوٹوتھ اسپیکرز، ایس ایس ڈیز اور روبوٹک ویکیوم کلینرز پر 2.69 لاکھ روپے خرچ کیے۔ اگر آپ کو یہ رقم زیادہ لگتی ہے تو حیدرآباد کے ایک صارف نے ایک ہی کلک میں تین آئی فون 17 خریدنے پر 4.3 لاکھ روپے خرچ کیے۔رپورٹ کے مطابق، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گلابوں کے آرڈرز کی رفتار 666 آرڈرز فی منٹ تک پہنچ گئی۔اسی دوران، رکشا بندھن، فرینڈشپ ڈے اور ویلنٹائن ڈے 2025 کے سب سے زیادہ تحائف دیے جانے والے دن بنے، جس میں انسٹا مارٹ کے “گفٹیبلز” فیچر کا بڑا کردار رہا۔
