Baaghi TV

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو جرمانہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو جرمانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عدالتی احکامات کے باوجود جواب جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پنجاب حکومت نے ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کرایا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی ،

گورنر پنجاب چودھری سرور کا بیٹا بھی الیکشن جیت گیا

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے بعد کس کا وزیرا علیٰ ہونا چاہیے ، مریم نواز نے بتادیا

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ محکمہ اوقاف میں 20 سال سے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمت کررہا ہوں،اعلیٰ حکام کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود ملازمت مستقل نہیں کیا گیا،ملازمت پر مستقل نہ ہونے سے درخواست گزار کو اگلے عہدے پر ترقی بھی نہیں دی جا رہی،عدالت حکومت کو درخواست گزار کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دے،

پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ہوگئی، لاہور ہائیکورٹ

More posts