Baaghi TV

سعودی عرب اور قطر میں مبینہ موساد ایجنٹس کی گرفتاری کا دعویٰ، ٹکر کارلسن کا بڑا بیان

امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور معروف ایکٹیوسٹ ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب میں حکام نے مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ٹکر کارلسن کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ رات عمل میں آئیں اور زیر حراست افراد دونوں ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مبینہ ایجنٹس کی سرگرمیوں کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔
‎کارلسن نے مزید الزام عائد کیا کہ اسرائیل صرف ایران ہی نہیں بلکہ قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اس مقصد میں کسی حد تک کامیابی حاصل کر چکا ہے۔
‎تاہم ان دعوؤں پر متعلقہ ممالک یا اسرائیل کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

More posts