Baaghi TV


بوشہر کے قریب جھڑپیں، امریکی پائلٹ کی تلاش میں کشیدگی


ایران کے صوبہ بوشہر کے قریب دیلام کے علاقے میں ایرانی اور امریکی افواج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں مبینہ طور پر امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق دونوں اطراف کی فورسز اس پائلٹ کو زندہ یا مردہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس کے باعث علاقے میں صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں اسی پائلٹ کی تلاش کے دوران ہوئیں جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کا طیارہ تباہ ہونے کے بعد وہ ایرانی حدود میں آ گرا تھا۔
‎ابھی تک ان جھڑپوں کی باضابطہ تصدیق کسی بھی جانب سے نہیں کی گئی، تاہم اطلاعات کے مطابق علاقے میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
‎یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران پہلے ہی ایک امریکی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر چکا ہے، جس نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
‎حالات کے پیش نظر عالمی برادری اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی براہ راست جھڑپ بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

More posts