Baaghi TV

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ڈرامہ بازی بند کریں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر ایکس پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پُرامن صوبہ 2013 میں صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا جو آج وہ دوبارہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے،اس تمام صورتحال کی ذمہ داری صوبائی قیادت کے سوا کس پر عائد ہوتی ہے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیر حکومتی منظوری کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور اپنی لاعلمی کا دعویٰ کرے ، تو یہ صرف نااہلی نہیں گورننس کی تباہی کا اعتراف ہے۔میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی کو ختم کریں۔خیبرپختونخواخصوصاً تیراہ اور کرم کی عوام کو اس وقت تقاریر کی نہیں بلکہ واضح قیادت کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ کی ترجیح آئی ڈی پیز کی فوری بحالی اور سیکورٹی ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی ڈرامہ اور انتشار پھیلانا،

More posts