وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالا، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب ڈیولپمنٹ پلان پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے 51 شہروں میں سوہنا پنجاب پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اور وزیراعلیٰ نے جون 2026 تک پروجیکٹس مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی، ساتھ ہی 5 ہزار 887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ اجلاس میں محکمہ جات کی کارکردگی اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سوہنا پنجاب پروجیکٹس کی پیش رفت کا جائزہ, مریم نواز
