کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو طے شدہ مقام پر اترنے کے بجائے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیٹرو نے صدارتی انتظامیہ کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے ایک سرکاری اجلاس میں بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا خطرہ ہے۔
صدر پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے وہاں نہیں اترنے کا فیصلہ کیا جہاں منصوبہ تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ جس ہیلی کاپٹر میں وہ اور ان کے بچے سوار تھے، اس پر فائرنگ کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کیا گیا اور ہیلی کاپٹر نے چار گھنٹے تک کھلے سمندر کے اوپر پرواز کی۔ اس طرح وہ ممکنہ جان لیوا حملے سے محفوظ رہے۔ مزید تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو پر مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش
