Baaghi TV

مقابلۂ حسن میں امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پرگر گئے

‎تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب ایک امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
‎غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیدوار کمولوان چاناگو اپنی تعارفی تقریر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے ڈینٹل وینیئرز نکل گئے، جس سے چند لمحوں کے لیے ماحول میں خلل پیدا ہوا۔
یہ منظر ججز اور حاضرین کے سامنے پیش آیا، تاہم امیدوار نے گھبراہٹ کا شکار ہونے کے بجائے انتہائی اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ وہ لمحہ بھر کے لیے مڑیں، اپنے دانت درست کیے اور دوبارہ پورے اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔ان کے اس پیشہ ورانہ انداز اور حوصلے نے حاضرین کو متاثر کر دیا اور ہا تالیوں سے گونج اٹھا۔
بعد ازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن میں بھی بھرپور انداز میں پرفارم کیا اور مسکراتے ہوئے اپنی واک مکمل کی، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین ان کے اعتماد اور مضبوط اعصاب کی تعریف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مقابلے کا حتمی نتیجہ ہفتے کے روز سامنے آئے گا اور فاتح امیدوار مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

More posts