Baaghi TV

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہے، جسے جنگی صورتحال کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حالیہ جنگ بندی کے بعد ملک میں عدالتی اور حکومتی معمولات بتدریج بحال ہو رہے ہیں، جس کے تحت اہم مقدمات کی سماعت بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کو رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ یہ کیس گزشتہ چند برسوں سے اسرائیلی سیاست میں ایک اہم اور حساس مسئلہ بنا ہوا ہے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نیتن یاہو کے حق میں سامنے آ چکے ہیں اور ان کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔

More posts