پاکستانی فاسٹ بولرحسن علی نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیہ اور انہوں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے رکن، بیٹے، کو خوش آمدید کہا ہے۔
کرکٹر نے بتایا کہ الحمدللہ ان کا بیٹا حمادان حسن علی خیریت سے ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے نومولود بیٹے اور خاندان کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
یاد رہے کہ حسن علی اور سمیہ خان 20 اگست 2019 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کی پہلی بیٹی ہیلینا حسن علی اپریل 2021 میں پیدا ہوئی جبکہ دوسری بیٹی ہیزل حسن علی فروری 2024 میں دنیا میں آئیں۔
کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر
