Baaghi TV

ایرانی حملوں کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ریاض سے میڈرڈ روانہ

‎ایرانی حملوں کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے کے ذریعے ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔
‎برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کا طیارہ رات تقریباً آٹھ بجے ریاض سے اڑا اور لگ بھگ ایک بجے میڈرڈ پہنچا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق پرواز نے مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے راستہ اختیار کیا۔
‎رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ ہے۔ رونالڈو اس وقت ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
‎اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا خاندان بھی اسی پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

More posts