Baaghi TV

سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

‏سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں خودکش حملہ ناکام بنادیا ،ریلوے سٹیشن سے دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا

دہشت گرد لیاقت خود کش حملہ آور کا انتظار کررہا تھا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ حساس تنصیبات تھیں

سی ٹی ڈی نے کاروائی میں دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

دہشت گرد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تحقیقات کی جائیں گی

More posts