Baaghi TV


آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کی تجویز، عالمی توانائی سپلائی پر خدشات


ایران میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے غیر ملکی بحری جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تجویز کے تحت اس اہم سمندری راستے کو استعمال کرنے والے ممالک کو ایران کو ادائیگی کرنا ہوگی تاکہ محفوظ گزرگاہ کی سہولت کا معاوضہ لیا جا سکے۔
‎یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور ایران کی جانب سے اس گزرگاہ پر مؤثر کنٹرول کی اطلاعات ہیں۔ عام حالات میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور مائع قدرتی گیس اسی راستے سے گزرتی ہے۔
‎دوسری جانب امریکا کے اتحادی ممالک، جن میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور جاپان شامل ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اس اہم بحری راستے پر محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
‎ماہرین کے مطابق اگر ٹول ٹیکس نافذ کیا گیا تو اس کے عالمی توانائی مارکیٹ، شپنگ اخراجات اور تیل کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

More posts