Baaghi TV

ڈکیت ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

قصور
چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ نوید عرف شانی نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ بنا رکھی تھی جو ہاوس ڈکیتی چوری۔رہزنی اور روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں تھانہ سٹی چونیاں کو مطلوب تھے نوید عرف شانی ڈکیت گینگ نے گزشتہ تین ماہ قبل چونیاں کے نواحی دربار بابا شیخ علم دین میں محنت کش رفیق نامی شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیاجبکہ شور مچانے پر خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جاتے ہوئے بچی کی شادی کے جہز کے لے پڑی رقم مبلغ چار لاکھ روپے اور دو تولے طلائی دیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جو تین ماہ سے چونیاں پولیس کو مطلوب تھا ملزم نوید عرف شانی کے دیگر ملزمان ساتھی پہلے چلان ہونے بعد قصور جیل میں ہیں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اسے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ سے ایس آئی فیاض جوئیہ نے بھاگتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کو گرفتار کرلیا ڈاکو ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سٹی تھانہ چونیاں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

More posts