امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک اب زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔امریکی صدر نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے معاہدے کو ’’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘‘ قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والے حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔معاہدے کا بنیادی مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور باہمی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
