Baaghi TV


دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں روحانی سفر پر ہیں اور دونوں نے مقدس مقامات پر عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
‎دانش تیمور اور عائزہ خان نے نہ صرف عمرہ ادا کیا بلکہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت بھی کی۔ مکہ مکرمہ سے انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں دونوں پُرسکون اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔
‎مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دانش تیمور اور عائزہ خان نہ صرف کامیاب اداکار ہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بھی ہیں، اور شوبز میں ان کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔

More posts